: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نظام آباد:24؍ نومبر (اعتماد نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد و صدرتلنگانہ
جاگرتی کے کویتا نے آج شہر نظام آباد کے سرویہ گارڈن کامپلکس آرمور روڈ پر
تلنگانہ جاگرتی اسکیل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح عمل میں لایا۔ اس موقع پر
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے 17 پارلیمانی حلقوں میں طلباء، طالبات
کو 16 اقسام کی تربیت فراہم کرنے تلنگانہ جاگرتی کے تحت
اسکیل ڈیولپمنٹ
سنٹرس قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسویں، انٹر، ڈگری تعلیم حاصل
کرنے والے طلباء کو اس سنٹر میں کمپیوٹر، ٹیلرنگ، بیوٹنش، فائر سیفٹی، گلف
جانے کیلئے مختلف اقسام کے 16 تربیتیں فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید
کہا کہ طلباء، طالبات اس تربیت سے استفادہ حاصل کریں۔ اس موقع پر ضلع صدر
تلنگانہ جاگرتی لکشمی نارائن و دیگر موجود تھے۔